اوور لوڈنگ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں،نگران صوبائی وزیر صنعت
فیصل آباد:نگران صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے کہاہے کہ اوور لوڈنگ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں۔نگران حکومت پنجاب نے پندرہ سڑکوں کا انتخاب کیا ہے پہلے ایک ماہ میں آگاہی مہم چلائی گئی ادارہ پی آئی بی ٹی گاڑیوں کے وزن کرنے کے حوالے سے ذمہ دار ہوگا ۔ کنڈوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔کمرشل کنڈوں کو پہلے مرحلہ میں پی آئی ٹی بی سے منسلک کیا جائے گا۔دوسرے مرحلہ میں مائنز اینڈ منرل کی گاڑیوں اور بعدازاں میگاانڈسٹریز کے کنڈوں کو سسٹم میں لایا جائے گا۔صنتعکاروںاور تاجروں سے ملاقاتیں کرنے کا مقصد پروگرام پر عملدرآمد کرنا ہے۔پٹرولنگ و ڈسڑکٹ پولیس اہلکاروں کے موبائلز میں ایپ انسٹال ہو گی ایپ کے ذریعے گاڑی اور ڈرائیور کی مکمل معلومات حاصل کی جائیں گی جو گاڑی جس ضلع میں رجسٹرڈ ہے اسی ضلع سے سرٹیفکیٹ لے سکے گی۔حکومتی سطح پر سی ایم ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ 9 کنڈوں کو فعال کرے گا۔ آن لائن کے مطابق گذشتہ روز نگران صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے کمشنر سلوت سعید اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب عثمان علی خان کے ہمراہ ایکسل لوڈمینجمنٹ پر ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنرفیصل آبادعلی عنان قمر،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشاد،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آصف رضا،چیمبر آف کامرس اور سمال چیمبر کے عہدیداران نے شرکت کی۔کمشنر فیصل آباد نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے لئے اپنے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔نگران صوبائی وزیر صنعت نے کمشنر کے ہمراہ میڈیا سے بھی گفتگو کی اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔قبل ازیں نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے واسا مین آفس کا دورہ کیا۔کمشنر سلوت سعید بھی ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخان نیازی،ایم ڈی واسا انجینئر خالد رضا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد زبیر اور دیگر افسران شریک تھے۔کمشنر فیصل آباد نے مون سون سیزن کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرنے مون سون موسم کے دوران ممکنہ شدید بارشوں سے نمٹنے کے لئے واسا کی تیاریوںاور ٹریٹمنٹ پلانٹ بارے بریفنگ لی۔کرنٹ واٹر سپلائی سورسز کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔ سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم 38، ڈسپوزل اسٹیشن اور 4مین چینلز ہیں1957 کلومیٹر پر محیط پر سیوریج نیٹ ورک ہے۔شہر کی 72 فیصد آبادی کو کورجبکہ بارشی پانی کے نکاس کا مستقل حل تلاش کیا جارہا ہے ۔اربن فلڈنگ کے انتظامات اوردستیاب مشینری سے آگاہ کیا۔چینلز کی ڈی سلٹنگ کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو آگاہی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ویسٹ کو مناسب انداز میں ڈمپنگ سائیڈ پر ڈسپوزآف کریں چاروں چینلز کی ڈی سلٹنگ کا جامع پلان دیں۔۔کمشنر فیصل آباد کو ایمرجنسی پلان وضع کرنے کی تاکید۔کمشنر نے میڈیم،شارٹ اورلانگ ٹرم انتظامات کے لئے واسا سمیت دیگر ایجنسیز کا اجلاس طلب کرلیا۔ نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے کمشنر سلوت سعید کے ہمراہ سمندری روڈ پر واسا کے عارضی مون سون کیمپ کا دورہ کیا نگران صوبائی وزیرنے کمشنرکے ہمراہ واسا کنٹرول روم کا دورہ کرکے عوامی شکایات کے اندراج وحل کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ ممکنہ بارشوں کی صورت میں واسا کے نکاسی آب کے انتظامات پر بھی بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی ترجیح ہے ۔ واسا کی کارکردگی کا معیار عوامی توقعات سے بڑھ کر نظر آنا چاہیے۔کنٹرول روم سٹاف مستعدی سے ڈیوٹی انجام دے اور کوئی کال بغیر اٹنڈ نہیں رہنی چاہیے۔بارش کی صورت میں پائونڈنگ ایریاز میں مشینری کی موجودگی یقینی واسا کی کارکردگی مسلسل مانیٹرکی جارہی ہے۔غفلت یا عدم توجہی کی کوئی گنجائش نہیں۔