آئی ایم ایف وفد آج سے پاکستان کاجائزہ مشن شروع کرے گا
اسلام آباد(وقت آن لائن)آئی ایم ایف کا وفد آج سے پاکستان کا جائزہ مشن شروع کرے گا، آئی ایم ایف وفد سے پہلے مرحلے میں معاونت کے پروگرام پر تکنیکی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلیے حکومت نے معاشی فریم ورک کی تیاری پر جامع کام کیا ہے، وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں اوراداروں کے حکام سے مشاورت کی ہے، ذرائع کے مطابق مذاکرات کیلیے ایف بی آر، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، نجکاری، تجارت اورریگولیٹری اداروں نے تیاری مکمل کر لی اور وزارت خزانہ نے مرکزی بینک، بجلی اور پٹرولیم، ٹیکس اور نجکاری حکام کے ساتھ مشاورت کو حتمی شکل دے دی ہے، آئی ایم ایف کو غربٹ مٹاؤ پروگرام پر جامع بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب روپے مقررکرنے پر غور کیا جائے گا، اتنا ہدف رکھنے سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد کرنے میں مدد ملے گی، بجلی اور گیس سیکڑ میں چوری روکنے کیلیے ٹیکنالوجی اور سخت اقدامات لینے کی شرائط طے پانے کا امکان ہے ۔