اچھے شگون اور بڑے چیلنج(امتیاز عالم)

اچھے شگون اور بڑے چیلنج(امتیاز عالم)

(ایمرا نیوز)
بہت ہی اچھا لگا جب مقہور جمہوری عبور کے پانچویں وزیراعظم نے یومِ دفاع پر بطور چیف گیسٹ اور چیف ایگزیکٹو جی ایچ کیو کے وسیع میدان میں اپنے خیالات کا بلاجھجک اظہار کیا۔ ایسا لگا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ہی حلقہ انتخاب سے خطاب کر رہے ہیں۔ سول اور فوجی دل و دماغ یوں شیر و شکر ہوتے پچھلے چالیس برس میں شاید ہی کبھی دیکھے گئے ہوں گے۔ لیکن جب عمران خان نے ببانگِ دُہل اپنا روایتی موقف دہرایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی تو شکنوں پہ بل تو پڑنے ہی تھے کہ حاضرین کی اچھی خاصی تعداد اُن شہدا کے لواحقین پر مشتمل تھی جنہوں نے دہشت گردوں کے فتنے سے نپٹتے وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ اور جب فوراً ہی وزیراعظم نے شہدائے دہشت کو خراجِ عقیدت پیش کیا تو مجمع کا ردِّعمل دیدنی تھا۔ غالباً وزیراعظم کا یہ عزم بے جا نہ تھا کہ پاکستان آئندہ کبھی دوسروں کی جنگ میں ملوث نہیں ہوگا۔ ہم کب سے ابتدائے پاکستان سے غیروں کے فوجی بلاکوں کا لقمہ بنے رہے ہیں۔ سیٹو، سینٹو، افغان جہاد، طالبان حکومت کے داعی اور پھر نائن الیون کی دہشت گردی کے ساتھ اُنہیں جہادیوں کے خلاف جہاد جنہیں ہم نے امریکہ کی سرپرستی میں تیار کیا تھا۔ اس سب کا خمیازہ نہتے لوگوں، سپاہیوں، افسروں کی شہادتوں اور وطنِ عزیز کے چپہ چپہ پہ لگنے والے زخموں کی صورت ہم نے بھگتا اور اب تک بھگت رہے ہیں۔ جنرل باجوہ نے اشارہ تو دیا کہ ہم نے 1965ء کی جنگ اور 1971ء کے المیے سے سبق سیکھا ہے۔ اب ضرورت ہے کہ ان تمام جنگوں، جہادوں اور کارگل سمیت تمام ایڈونچرز سے ٹھوس نتائج اخذ کیے جائیں۔ ہم کسی کی بھی جنگ میں کودیں اور نہ اپنی دھرتی کو کسی فتنہ گری کے ہاتھوں استعمال ہونے دیں۔ خطے اور ہمسایوں کے ساتھ امن و امان سے رہنے کی خاکی و مفتی مشترکہ خواہش کو عملی جامہ پہنا کر اپنے خلاف بڑھے ہوئے بیرونی خطرات کے امکانات کو معدوم کرنے کی مقدور بھر کوشش کریں۔ سول ملٹری تعلقات میں بُعد کوئی افسانہ نہیں جیسا کہ عمران خان صاحب کا خیال ہے۔ ہماری قومی تاریخ کے مدوجذر میں یہ ایک کلیدی عنصر رہا ہے۔ گورنر جنرل غلام محمد اور صدر اسکندر مرزا کی صورت سول نوکرشاہی کا غلبہ اور پھر جنرل ایوب خان کے مارشل لا کی صورت فوجی غلبہ۔ 1971ء کے المیہ کے نتیجے میں چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، صدر اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صورت سویلین غلبہ اور 1973ء کے آئین کا عمرانی معاہدہ۔ پھر جنرل ضیاء الحق کی فوجی بغاوت اور سویلین بالادستی کے نشان بھٹو کی پھانسی۔ جنرل ضیاالحق کی نرسری میں تیارکردہ سیاسی قیادت اور بھٹو روایت کی وارث بے نظیر بھٹو اور فوجی قیادت کے درمیان کشمکش کے کئی ادوار۔ بے نظیر بھٹو کا قتل اور وزیراعظم نواز شریف کی پے در پے برطرفیاں۔ جنرل مشرف کا دور اور ایک نئی سیاسی پود کی تشکیل اور اب تبدیلی۔ سول و ملٹری قیادت کے اس ہنی مون پیریڈ میں کیا ہی اچھا ہو کہ جنرل باجوہ (جو آئینی نظام اور جمہوری تسلسل کے بڑے حامی ہیں) اور وزیراعظم عمران خان سول ملٹری تعلقات کو ایک مستحکم آئینی و اداراتی بنیاد فراہم کر دیں کہ طاقت کے آئینی و غیرآئینی مراکز کی بے جا کشمکش کی بجائے اداراتی معاونت فروغ پائے۔ (جس کا اظہار امریکا کے خارجہ سیکرٹری کے دورہ کے وقت ہوا اور سول و فوجی قیادت وزیراعظم کی سربراہی میں اکٹھے بیٹھے نظر آئے۔)
امریکی وفد کے ساتھ پاکستان کی متحدہ قیادت نے جو بھی بات چیت کی ہے، اس کا اچھا تاثر قائم ہوا ہے۔ اب بات چیت وزیراعظم عمران خان کی انتظامیہ کے ساتھ ہی کی جائے گی جس کا افواجِ پاکستان ایک آہنی حصہ ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ جو باتیں پہلے طے ہوئی تھیں اُن پر عملدرآمد ہونے سے پاکستان اور امریکہ میں اعتماد بحال ہونے کی راہیں کھل سکتی ہیں۔ ویسے بھی موجودہ دگرگوں مالیاتی حالات میں کر و فر مردَ بیمار کی حالت بہتر بنانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔ دہلی میں امریکہ کے خارجہ اور دفاعی سیکرٹری کی اپنے بھارتی ہم منصب خواتین کے ساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان کا لفظ آیا نہ چین کا۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ مشترکہ بیان میں اُسی موقف پہ اصرار ہے جو ہم کئی برسوں سے بار بار سنتے آئے ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی تقریب میں امریکی وزیردفاع کے نائب کی جانب سے تہنیتی کلمات سے ظاہر ہے کہ کچھ برف پگھلی ضرور ہے۔ اچھا ہوگا اگر ہم جنرل مشرف کی دوغلی حکمتِ عملی کی باقیات سے جان چھڑا کر قول و فعل کے تضاد کی شرمندگی کے بوجھ سے اپنی سفارت کاری کو نجات دلا کر عالمی تنہائی سے نکلنے کا اہتمام کریں۔ میری رائے میںیہ جو ’’ڈو مور‘‘ (اور کریں) کو ہم نے بلاوجہ قومی حمیت کا مسئلہ بنا دیا ہے (جیسا کہ ڈرون حملوں کے وقت نظر آیا) وہ خود ہمارے قومی مقاصد سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ ہمارا اپنا قومی و ریاستی اصرار ہے کہ ہم کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو پنپنے نہیں دیں گے اور اپنی دھرتی کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اور یہ کہ ابھی دہشت گردی کی ’’باقیات‘‘ کے خلاف ردّالفساد جاری ہے۔ اگر ہم ایسا بلا کم و کاست کر رہے ہیں تو پھر کسی کو ’’ڈو مور‘‘ کہنے کی زحمت کیوں ہوگی؟ اگر امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں سے بھنّا کر ہم پر ملبہ ڈالتا رہے گا تو دُنیا ہماری کارگزاریوں سے ہماری سچائی کی معترف ہو سکے گی۔ ہم نے امریکہ کے ذریعہ جو بھارت کو بات چیت شروع کرنے کا پیغام دیا ہے وہ مناسب ہے۔ اگر امریکہ کو افغانستان سے روانگی کے لیے سیاسی حل نکالنا ہے اور پاک افغان سرحد پہ دہشت گردی کا سدباب کرنا ہے تو ہماری مشرقی سرحد کو ٹھنڈا کروانا امریکہ اور خطے کے امن کے مفاد میں ہے۔

امریکی دورے کے بعد اب چین کے وزیرخارجہ تشریف لے آئے ہیں۔ اُن سے کرنے کو بہت باتیں ہیں۔ خاص طور پر سی پیک کو عمران خان کے تبدیلی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سماجی شعبوں میں بہت گنجائش ہے۔ پاک چین شراکت داری کو دست نگری سے نکلنے اور معیشت کی پیداواری اور پائیدار بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے بروئے کار لانا چاہیے۔ پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر کے لیے وزیراعظم نے جو بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے، اُس میں چین کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ اگر چین عظیم الشان شاہراہیں بنا سکتا ہے، گوادر تعمیر کر سکتا ہے اور بجلی کے بحران کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے تو وہ پانی، زراعت اور برآمداتی شعبوں کی ترقی میں بھی بہت معاون ہو سکتا ہے۔

ہمارے موجودہ مالیاتی خسارے کے بحران کو حل کرنے کے لیے چین سے امداد حاصل کرنے سے زیادہ ضرورت یہ ہے کہ چین سے موجودہ تجارتی خسارے (جو اس وقت 16.4 ارب ڈالرز ہے اور ہمارے کل تجارتی خسارے کا بڑا حصہ ہے) پہ قابو پانے کے طریقہ ہائے کار پہ بات کی جائے۔ مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت اس کا حل نہیں بلکہ پاکستان کی چین کو موجودہ برآمدات (جو 1.83 ارب ڈالرز ہیں) کو کئی گنا بڑھانے کی راہیں نکالنی چاہئیں۔ دوسرے کئی ملکوں کو چین نے برآمدی رعایات دی ہیں، تو پاکستان کو کیوں نہیں مل سکتیں؟ چین نے بھارت کے ساتھ لمبے چوڑے علاقائی جھگڑوں اور امریکہ کے ساتھ مل کر چین کے گھیراؤ کے عالمی سامراجی منصوبوں میں شرکت کے باوجود اپنے معاشی و سفارتی تعلقات کو بگڑنے نہیں دیا۔ اور آپ دیکھیں گے کہ کیسے چینی، جاپانیوں اور بھارتیوں کو امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ میں اپنا ہمنوا بناتے ہیں۔

ہم بھارت چین سفارتی و معاشی ماڈل کو کیوں پاک بھارت تعلقات میں اپنی قومی معاشی اولیتوں کے مطابق اپنا نہیں سکتے۔ چینی وزیرخارجہ کے دورے کے وقت ہمارے وزیرِ خزانہ ایک نیا بجٹ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مالیاتی خسارے کو کیسے پورا کیا جائے۔ بہتر ہوگا ہم اس کے لیے چین کو زیادہ نہ دوہیں، بلکہ چین کے ساتھ زیادہ کارآمد معاشی بنیاد کی تعمیر کے لیے بات کریں۔ جو منصوبے شروع ہو چکے وہ جاری رہیں اور جو نئے منصوبے بنیں وہ ہماری اپنی صنعتی، تکنیکی، سائنسی، علمی، زرعی، آبی اور توانائی کی بنیادوں سے متعلق ہوں۔ چین سے قرضوں کی ادائیگی کے التوا پر بھی بات ہونی چاہیے اور عالمی مالیاتی اداروں کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ یہ بہانہ تراشیں کہ اُن کی امداد کو چین کے قرضے دینے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چین پاکستان اکنامک کاریڈور کو پاکستان کے صنعتی، زرعی اور سائنسی انقلاب کو مہمیز لگانے کے لیے استعمال میں لانا ہوگا۔ دست نگری خواہ مغرب کی ہو یا مشرق کی آخری نتیجے میں دست نگری ہوتی ہے۔ موضوع تو اور بھی ہیں لیکن یہ کالم اپنے دوست فواد چوہدری سے اس گزارش پہ ختم کرتا ہوں کہ پہلے سے موجود سنسرشپ ختم کروائے بغیر آپ میڈیا کی اصلاح کے دردمیں مبتلا نہ ہوں تو ہم آپ کے ممنون ہوں گے۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

(بشکریہ جنگ لاہور)

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

fayaz

Website: