ایف آئی اے سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی ،اشتہاری سمگلر اسلام آباد سے گرفتار
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی چھاپہ مار ٹیم اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے ایک عرصہ سے روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا انسپکٹر رائے عالم شیر، ھارون رشید صدیقی، اور کانسٹیبلان محمد سعید، اسفند ثاقب، محمد اعزاز نے کارروائی کرتے ہوئے طویل عرصے سے روپوش انتہائی مطلوب انسانی سمگلر اور اشتہاری ملزم (ایف آئی اے ریڈ بک سیریل نمبر 8) میاں اعجاز حسین ولد میاں امیر سلطان سکنہ ضلع چنیوٹ حال مقیم اسلام آباد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور میں امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت 7 مقدمات درج تھے۔ ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمات درج ہوئے تھے۔اشتہاری ملزم میاں اعجاز حسین کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے متعدد متاثرین کو ملازمت کے غرض سے بیرون ممالک ملائیشیا بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورے اور روپوش ہوگئے گئے ملزم گزشتہ 7 سال سے روپوش تھا۔ملزم کو لاہور منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے