ایمرا کا خبریں کے بانی ایڈیٹرسینئر صحافی ضیا شاہد کے انتقال پر اظہار افسوس
الیکٹرانک میڈیا رپورٹرایسوسی ایشن (ایمرا)کے صدر محمد آصف بٹ،سیئرنائب صدر جواد ملک،نائب صدرعرفان ملک،سیکرٹری سلیم شیخ،ایڈیشنل نعمان شیخ،فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری،سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنورعزیر،جوائنٹ سیکرٹری عبدالقادر خواجہ،انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف،آفس سیکرٹری افضل سیال اور ایمراباڈی کاخبریں گروپ آف نیوز پیپرکے بانی ،کالمسٹ،سینئر صحافی ضیاء شاہد کےانتقال پرگہرےدکھ اور افسوس کااظہار
بانی ایڈیٹر ۔سینئر صحافی ضیا شاہد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صدر ایمرا آصف بٹ کا کہنا تھا کہ انکی صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی. انہوں نے آزادی صحافت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں. سینئر صحافی ضیاء شاہد کے انتقال پر ان کے صاحبزادے امتنان شاہد اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ضیاء شاہد ایک نڈر بے باک صحافی تھے۔انہوں نے ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کے لئے آواز بلند کی۔ ضیاء شاہد نے بطورصحافی اردو صحافت کو ایک نئی جہت سے متعارف کروایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضیاء شاہد کی صحافت اور صحافتی اداروں کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ضیاء شاہد کی وفات سے پیدا ہونےوالا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین