ایمرا کی ایک اور بڑی کامیابی،لاہور،اسلام آباداورملتان میں اخباری کارکنوں کو واجبات کی ادائیگی
ایمرا صحافیوں کی تنظیم ہے آور ان کے حقوق کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے روز نامہ جہان پاکستان کے کارکنوں کو انکا حق ملنا ایمرا کی نہیں صحافیوں کی جیت ہیں ملتان میں اخباری کارکنوں کو واجبات ادائیگی کا سہرا مرزا ندیم کے سر جاتا ہے ایمرا جلد سیٹلائٹ چینل لانچ کر رہا ہےجس میں بےروزگار صحافیوں کو روزگار دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صدر ایمرا آصف بٹ نےملتان پریس کلب میں روزنامہ جہان پاکستان ملتان کے کارکنوں کو واجبات کی ادائیگی کے موقع پر کیا اور انہوں نے جہاں پاکستان کی انتظامیہ اور مالکان ایم اے روف، اویس راوف اورایڈیٹر ضیاء الرحمان تنولی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ایمرا باڈی کی درخواست پر لاہو،اسلام آباد اورملتان کے جہاں پاکستان کے سابق صحافیوں کے بقایاجات کی ادائیگی کی ہے
تقریب کے مہمان خصوصی ، آصف بٹ صدر ایمرا،ایڈیٹر ایمراعاطف اعوان.. معروف اینکرغلام مرتضیٰ تھے جبکہ میزبان ایڈیٹر جہاں پاکستان،جنرل سیکرٹری ملتان پریس کلب مرزا ندیم تھے
نقابت کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری ملتان پریس کلب اظہارعباسی نے سرانجام دے.اس موقع پر مرزا ندیم نے کہاکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے.
تقریب میں سینیرجرنلسٹ ندیم عالم. شیخ رضوان،شاہد بشیر، ثروت اعجاز، سرفراز احمد،عابد بشیر،صدر ملتان یونین آف جرنلسٹ میاں مقصود، سرفراز انصاری،منصورعباس طارق انجم،لطیف ظفر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔