این سی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین مفاہمت نامہ پر دستخط
نیشنل کالج آف آرٹس 2018ِِسے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہے۔ اس مقصد کےلئے این سی اے کی جانب سے پیش رفت کی جاچکی ہیں جس کا مقصد قومی اور بین لاقوامی سطح پر آن لائن ڈگری پروگرام فراہم کرنا ہے۔ تاکہ اس ضمن میں نہ صرف فیصلہ سازی میں آسانی ہو بلکہ روزمرہ کے کام میں کارکردگی ، شفافیت اور احتساب کے عمل کو بھی بہتر بنا یا جاسکے ۔ڈیجیٹلائزیشن کےلئے بہت سے مسائل اور چیلنجز کے باوجود این سی اے نے آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی) کے کلچر کو اپنانے کےلئے بطور رول ماڈل کام جاری رکھا۔ جس سے مسائل نہ صرف فور ی حل ہوجاتے ہیں بلکہ کسی بھی قسم کا فیصلہ بھی فوری اور آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ این سی اے کو پاکستان کے دیگر آرٹ کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے یہ انفرادیت حاصل ہوچکی ہے کہ این سی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے ساتھ مفاہمت نامہ (MOU)پر دستخط کرنے میں پہل کی ہے۔اس مفاہمت نامے سے این سی اے نے ای آفس کے عنوان سے پروجیکٹ دی گورننس پروگرام میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اب این سی اے ای گورننس پروگرام اور اس جدید حکمت عملی کا لازمی جزو بن گیا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ اس مفاد اور مثبت پیش رفت سے این سی اے ای آفس کے ذریعے اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہترین تک لے جانے میں کامیاب ہوجائے گا۔
تقریب میں پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری، ڈی جی این آئی ٹی بی فیصل رٹیال، رجسٹرار این سی اے فخراللہ طاہر، ایڈیشنل رجسٹرار بشریٰ سعید، ڈائریکٹر بلال عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر این آئی ٹی بی سیف الرحمن ، ڈپٹی رجسٹرار این سی اے شہزاد تنویر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی