ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن چیئرمین ذیشان علی ہاشمی اورآل پاکستان انجمن تاجران کی پریس کانفرنس
ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن چیئرمین ذیشان علی ہاشمی اورآل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین میاں خلیل اورمرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر و دیگر تاجر رھنماوں کی ہمراہ لاھور پریس کلب میں پریس کانفرنس.ذیشان علی ہاشمی اورمیاں خلیل اورنعیم میرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نامنہاد انصاف حکومت ملک کنگال کرنے پرلگ ہے اور صرف انتقامی سیاست کررہی ہےحکومت نے تاجروں کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا حکومت نے ایونٹ منیجمنٹ کے لوگوںکو بے روزگارکردیاہے حکومت وعدہ خلاف ھے اور اپنی ساکھ کھو چکی ھے چھوٹا تاجر برباد ھوگیا اور وزیراعظم بیرونی دنیا سے کئی ملین ڈالر وصول کرکے مزے لوٹ رہے ہیں مگرمتاثرہ تاجروں کی مالی امداد کی ناسوچی جس وجہ سےچھوٹے تاجر کاروبار بند کرنے اور نوکریاں تلاش کرنے پر مجبور ھوئے۔ چلتی معیشت ڈبو دی ، کرپشن کا ریٹ تین گنا ھوگیا۔ حکمران مہنگائی کے ذمہ داروں کو بغل میں بٹھا کر چھوٹے تاجروں پر الزام لگاتے رھے۔ تاجروں کو بھاری جرمانے کئے ، مقدمات درج کئے جیل بھیجا لیکن مہنگائی کم نہ ھوئی۔ ڈھائی سال حکومت انتقامی کاروائیوں میں مشغول رہی اور عام آدمی فاقوں پرمجبورہوگیا، غیر سنجیدہ حکومت کو ہم اب رنجیدہ کردیں گے۔جو ھم ڈھائی سال پہلے کہتے تھے ،
پی ڈی ایم آج کہہ رھا ھے۔ حکومت کے بارے میں ہمارے اور پی ڈی ایم کے خیالات یکساں ھوگئے ہیں۔ تاجرجوش و جزبے سے لاھور جلسے میں شریک ھونگے۔ نااھل حکومت کو ہٹانا قومی فریضہ ھے۔ تاجر یہ قومی فریضہ ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں گے۔ ھم جیلوں سے نہ ڈرے ہیں اور نہ ڈریں گے۔ روزی حکومت نے چھین لی اب جان لٹانے کی باری ہے حکومت ملک کب تک اس نکمی حکومت کا بوجھ برداشت کرے گا اب وقت آگیا ہے عوام بہت جلداس حکومت کو چلتا کریں۔ ہمیں عوامی حکومت چاھئے ، جو ھمارے دکھوں کا مداوا کرے۔ ہم ایسی حکومت چاہتے ہیں جو زخموں پر مر ھم رکھےاور الیکٹڈ ھو نہ کے سلیکٹڈ دغاباز حکومت کے ساتھ مزاکرات نہیں مقابلہ ھوگاھم نے ہر مرحلے پر حکومت کو بدنیت پایا حکومت سے نجات نہ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔