بارش کی جھڑی، گردوغبار میں لپٹی ہر چیز دُھل گئی، درخت سرسبز
ملک بھر میں بارش کی جھڑی، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، چہرے خوشی جھوم اٹھے،، مری میں برفباری نے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا،،
اسلام، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم دلفریب ہوگیا۔ بہاولنگر، کندیاں، قائد آباد، قصور اور دیگر کئی علاقوں میں بھی ابر رحمت برسا۔ گلیات، ایوبیہ، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں آسمان سے گرتی برف نے نظارے حسین بنا دیئے۔ مری میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد بھی مری میں موجود ہے۔ بالائی چوٹیوں پر ڈیڑھ فٹ کے قریب برفباری ہوئی۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے بالائی مقامات پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے پر پانچ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اہم شاہراہیں بھی بند ہیں۔
کراچی اور حیدرآباد کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی،، خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ 6جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، بجلی کا نظام متاثر ہوگیا۔ بلوچستان میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی، متاثرین کو خوراک اور شیلٹر فراہم کر دیئے۔