بریکنگ نیوز: تحریک لبیک نے بڑا اعلان کردیا، بڑی خبر آگئی
لاہور (نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) : تحریک لبیک پاکستان نے لاہور اسلام آباد لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے لانگ مارچ کا اعلان ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے کیا۔تحریک لبیک کا یہ لانگ مارچ 29 اگست کو داتا گنج بخش کے مزار سے روانہ ہوگا۔ گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک کے رہنما پیر افضل قادری نے کہا کہ دشمنان اسلام ناموس پر حملہ آور ہو چکے ہیں۔
یہ سارا کام آزادی کے نام پر کیا جا رہا ہے ۔ ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں سے ایک مسلمان بھی اس کام پر راضی نہیں۔ یہ آزادی نہیں جہالت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کو فی الفور روکا جائے ۔ کیونکہ ناموس رسالت کو تمام محبتوں پر غالب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں عاملہ شوریٰ کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ہالینڈ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
متفقہ فیصلے میں کہا گیا کہ گستاخانہ خاکوں کو روکنے کے لیے جو کچھ ہو سکا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے اپنے سفیر کو واپس بلایا جائے اور ان کے سفیر کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر پاکستان سے نکالا جائے ۔ تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی نے کہا کہ حکومتوں کا کام مذمت کرنا نہیں ہوتا۔
مذمت تو 70 سالوں سے ہورہی ہے ۔ مذمت سے برما کے مسائل بھی حل نہیں ہونے والے ۔آج ہمیں صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں تحریک لبیک پاکستان نے دفتر خارجہ میں ہالینڈ کا سفارتخانہ بند کرنے کی تحریری درخواست جمع کروائی تھی۔ یہ درخواست وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے نام لکھی گئی۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گہا کہ آپ کے فرائض کی ادائیگی کے بارے میں آپ کو تحریری طور پر مطلع کر رہے ہیں، کہ ہالینڈ میں گستاخانہ مذموم خاکے بنانے کے مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جس کے بعد تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، لیکن اس پر آپ حضرات اور حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اپنے فرائض ادا کرنا تو کُجا ، خاطر خواہ بیان تک دینا بھی گوارا نہیں کیا۔
آج ہم آپ کے توسط سے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری پر کارروائی کریں اور دفتر خارجہ میں ہالینڈ کے سفارتخانے کو فوری طور پربند کر کے انہیں یہ پیغام دیں کہ ہم ہرگز یہ گستاخانہ خاکے بنانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمان ممالک سمیت دیگر ممالک کو بھی اس طرح کے گستاخانہ خاکے بنانے کے مکروہ فعل کے خلاف اکٹھا کیا جائے۔
تاکہ یہ مذموم اور مکروہ حرکت روکی جا سکے۔ یہی نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر دفتر خارجہ میڈیا پر اپنی روزانہ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کرے۔ درخواست میں مزید لکھا گیا کہ یہ آپ کا فرض عین ہے اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو یہ ایک مجرمانہ غفلت ہوگی جس کا جواب آپ کو دنیا و آخرت میں ہر حال میں دینا ہو گا اور ہمارے نزدیک اس جُرم میں آپ بھی برابر کے شریک ہوں گے۔
اس درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہم 17 اگست کو پاکستان بھر کی مساجد میں اعلان کے بعد متحد ہو کر ہالینڈ کا سفارتخانہ خود بند کردیں گے، اور اس میں کسی جان ومال کے نقصان کے ذمہ داران بھی آپ سب ہوں گے۔ ہم دعاگو ہیں کہ آپ اپنے فرائض کا تعین کریں اور ان کی ادائیگی میں کامیاب و کامران ہوں۔ اس درخواست پر تحریک لبیک پاکستان کے کئی عہدیداروں نے دستخط بھی کیے۔ تاہم اب تحریک لبیک پاکستان نے لاہور اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جس میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمان ممالک سمیت دیگر ممالک کو بھی اس طرح کے گستاخانہ خاکے بنانے کے مکروہ فعل کے خلاف اکٹھا کیا جائے۔

Leave a Reply