بلوچستان باکسنگ مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کا چنائو، ٹرائلز 29 اپریل سے شروع ہونگے
کوئٹہ:بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلوچستان باکسنگ مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 29 اپریل سے ایوب اسٹیڈیم باکسنگ ایرنا کوئٹہ میں شروع ہونگے۔گزشتہ روز بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید حفیظ آغا نے بتایا کہ منتخب ٹیمیں آئندہ ماہ مئی میں کوئٹہ میں کھیلی جانے والی نیشنل گیمز میں شرکت کریں گی۔مردوں میں تیرہ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں48 کلوگرام، 51 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57کلوگرام، 60کلوگرام، 63 کلوگرام، 67 کلوگرام، 71 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام، 86 کلوگرام، 92 کلوگرام اور پلس 92 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ خواتین کے سات ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 48 کلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 57کلوگرام، 60کلوگرام اور 81 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹرائلز کے وقت کھلاڑیوں کو اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا۔