بچے کو اغوا کر کے اس کی آنکھیں نکال لیں
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم ملزمان نے 4 سالہ بچے کو اغوا کر کے اس کی آنکھیں نکال لیں اور اسے زندہ جلا دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کی شام 4 سالہ بچہ گھر باہر سے اغوا کیا گیا۔ والدین نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ بلآخر پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔
پولیس نے پیر کی صبح کمسن بچے کی لاش گاؤں کے قریب نالے سے برآمد کرلی۔ اس کا جسم مکمل طور پر جلا ہوا تھا جبکہ آنکھیں غائب تھیں۔
بچے کے لرزہ خیز قتل سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ والدین نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو توہم پرستی کے باعث قربان کیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارت میں اس نوعیت کے واقعات پیش آنا معمول بن چکا ہے۔
دو روز قبل ریاست تلنگنہ میں نامعلوم ملزمان نے 19 سالہ نرسنگ کی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد اسے قتل کیا تھا۔ ملزمان نے شیریشا کے ہاتھ اور پاؤں کی رگوں کو کاٹا جبکہ اس کی آنکھیں بھی باہر نکال لی تھیں۔