بھارتی فوج شہری آبادی کو کلسٹر بم کا نشانہ بنا رہی ہے، آئی ایس پی آر
بھارت (ایمرا نیوز آن لائن لاہور) بھارتی فوج شہری آبادی کو کلسٹر بم کا نشانہ بنا رہی ہے،آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر کلسٹر ایمونیشن استعمال کررہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر بارود سے نشانہ بنا رہی ہے، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، کلسٹرایمونیشن معاہدے کے تحت غیرمسلح افرادکےخلاف کلسٹربموں کااستعمال ممنوع ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر نہتے کشمیریوں پر کلسٹر بم پھینکے ، بھارتی فوج جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے، بھارت کی جانب سے مسلسل عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کیا گیا، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو وادی نیلم میں کلسٹر بموں کے ذریعے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث کلسٹر ایمونیشن سے 4سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہوئے ۔