بھارت کا ہالی ووڈ فلم میں’گیتا‘ کی توہین ا ٓمیز منظر کو حذف کرنے کا مطالبہ
ممبئی: بھارت نے ہالی ووڈ فلم اوپن ہائیمر کے ایک منظر میں مقدس کتاب گیتاکی توہین آمیز مناظر کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر کئی ہندو بھارتی صارفین نے فلم کے ایک نازیبا منظر کے دوران اپنی مقدس کتاب گیتا کو پڑھنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے کلچر سیو انڈیا فاؤنڈیشن کے رہنما ادے پرکاش نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینسر بورڈ کی طرف سے اس متنازع منظر کی منظوری دیے جانے پر تفتیش ہونی چاہیئے۔ بھارتی حکومت کے سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے ایک سینئرآفیسر ادے مہورکر نے بھی فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کو ایک خط لکھا ہے۔اْنہوں نے خط میں لکھا کہ فلم میں ایک ارب روادار ہندوؤں کے مذہبی عقائد پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔ اْنہوں نے لکھا کہ یہ ہندو برادری کے خلاف جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔ادے مہورکر مہورکر نے اس خط میں فلم کے ڈائریکٹر پر زور دیا کہ وہ اس منظر کو حذف کردیں۔