بہاولپور یونیورسٹی کے تما م کرداروں کوکٹہرے میں لا یا جائے:سنی علما کونسل
لاہور : صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ بہاولپور یونیورسٹی کے تما م کرداروں کوکٹہرے میں لا یا جائے، یو نیور سٹیوں میں فحا شی عر یانی اور نشہ جیسے واقعات پر حکومت اور این جی اوز کی خامو شی لمحہ فکریہ ہے،مزید واقعات رونما کا انتظار کیے بغیر یو نیور سٹیوں سے مخلو ط تعلیم کا سسٹم ختم کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بہاو لپور یورسٹی طرز کا اگر کو ئی واقعہ کسی مدرسے میں ہوا ہو تا تو اس وقت این جی اوز اور انسانی حقو ق کے علمبردار تنظیموں نے آ سمان سر پر اٹھا یا ہو نا تھا اور ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہو تے اب چو نکہ معاملہ الٹ ہے اس لیے موم بتی گرو پو ں کے منہ پر تالے لگے ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہاو لپور یور سٹی واقعہ پر کسی سستی کا مظاہرہ نہ کرے ملزم کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہوں انہیں کٹہرے میں لا یا جائے اورانہیں سخت سے سخت سزادے کر نشان عبر ت بنایاجائے۔