تاجر طبقہ و متوسط طبقہ آکسیجن پر چل رہاہے، محمد اختر صدر پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن
(ایمرا نیوز/آن لائن)
پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر محمد اختر نے موجودہ ملکی حالات جس میں مہنگائی کا طوفان بے روزگاری جرائم میں اضافہ بجلی پٹرول گیس اور تمام ضروریات زندگی حصول ناپید ھوتا نظر آرھا ھے تاجر طبقہ متوسط طبقہ آکسیجن پر چل رھا ھے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ھے بالخصوص انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں حکومتی پالیسی کے برعکس ٪15 کی بجائے ٪100 فیصد اضافہ عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ھے اگر تو ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں از خود اضافہ کیا ھے تو اس کا نوٹس اب تک کیوں نہیں لیا جا رھا جس سے ھم یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کے قیمتوں میں ملی بھگت سے کیا گیا اور عوام کو بیوقوف بنایا گیا.
موجودہ حکومت سے عوام نے بہت ساری توقعات کی بنیاد پر ووٹ دیا تھا لیکن اب اب وہی لوگ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے تنگ آکر برا بھلا کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں کیونکہ عوام کو ریلیف چاہیے جو کے موجودہ حکومت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ھے اور ڈالر کی قیمتوں میں مزید اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی نوید حکمران خود سنا رھے ہیں عوام پہلے ہی دو وقت کی روٹی سے عاجز ہیں اور اب عوام سے علاج معالجے سے بھی محروم کیا جا رھا ھے دیہاتوں ہیلتھ سنڑ نہیں اگر ھے تو ڈاکٹر نہیں ڈاکٹر ھے تو میڈیسن نہیں یہی حال بڑے شہروں میں ھے ہاسپٹل میں ادویات کی شدید قلت پائی جا رہی ھے جس سے غریب اور لاچار مریض بے یارو مدد گار زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں موجودہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان معیشت کی تباہی لے ڈوبے گی اب بھی وقت ھے حکومت ھوش کے ناخن لے عوام کو زندہ رہنے کا حق دے اگر یہی حالات رھے تو بشمول تاجر برادری عوام سڑکوں پر ھونگے