تمام درج مقدمات اور طلبی کے نوٹسز کی کارروائی معطل کی جائے،عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد میں درج تمام مقدمات اور طلبی کی نوٹسز کی کارروائی کو معطل کیا جائے، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جبر کے اس طرح کے ہتھکنڈے عوام کی مقبولیت اور عزم کو کم کرنے میں ناکام رہے تو موجودہ حکومت نے عمران خان کو نااہل قرار دینے، گرفتار کرنے یا مجرم قرار دینے کے لیے بے جا مقدمات بنائے تاکہ اسے سیاسی میدان سے کسی بھی طرح سے ختم کر دیں ملک بھر میں عمران خان کے خلاف 121ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ان ایف آئی آرز میں ایسے جرائم کا الزام لگایا گیا ہے جن میں مجرمانہ جرائم کی تقریباً پوری رینج شامل ہے جن کا ارتکاب ملک میں دہشت گردی،بغاوت سے لے کر توہین مذہب اور قتل تک کی دفعات لگائی گئی ہیں ان کی ایف آئی آرز کوئٹہ، کراچی،اسلام آباد سے لے کر پاکستان کے مختلف حصوں میں درج ہیں ایک ہی نوعیت کے الزام میں متعدد مقدمات کا انداراج کیا گیا کریمنل لاء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے بنیادی حقوق کیخلاف ورزی کی جارہی ہے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے انسدادِ دہشت گردی کے قانون کو غلط استعمال کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔