توشہ خانہ کیس:وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 5مئی تک ملتوی
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کی بناء پر سماعت پانچ مئی تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران کی لیگل ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ خواجہ حارث آج دستیاب نہیں ہوں گے ،عمران خان کی جانب سے عدالت سے ایک روز حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ،اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر ان کی طرف سے انڈرٹیکنگ آجائے کہ آئندہ دلائل دیں گے ،عمران خان کی جانب سے وکلا بیرسٹر گوہر اور فیصل چوہدری پیش ہوئے ،عدالت نے فریقین کے وکلا سے یقینی دہانی کے لیے دستخط بھی لے لئے اس موقع پر عدالت نے ہدایات جاری کی کہ آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی گئی