توشہ خانہ کیس میں عمران کی چوری ثابت شدہ ہے،ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا،عطاء تارڑ
اسلام آباد : معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کی چوری ثابت شدہ ہے،انہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے بعد انصاف مانگ رہے ہیں۔ نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے والا ملک انسانی حقوق کی بات کر رہا ہے،کیا ہم 9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ہار پہنائیں؟ انہوں نے توشہ خانہ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سزا سے بچنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،توشہ خانہ میں چوری کی ہے تو جواب دینا پڑے گا۔ توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد ہو چکی ہے،ہمیں کہتے ہیں رسدیں دکھاؤ اور تلاشی دو۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے،جو رقوم حاصل کی گئیں ان کی منی ٹریل کوئی نہیں ہے۔