تیرے بن میں کنڈیکٹرانٹری پر ٹرولنگ کا سامنا کیا، عاصم محمود
کراچی : اداکار عاصم محمود نے کہاہے کہ تیرے بن میں میری انٹری پر مذاق اْڑایا گیاتاہم توقع کے مطابق اب اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ ایک شو میں گفتگو کرتے ہوے عاصم محمود نے کہا کہ جیسے ہی تیرے بن میں فرخ خان کی انٹری ہوئی تو لوگوں نے کافی مذاق اْڑایا مجھے بھی ٹرول کیا گیا کہ میں ایک کنڈکٹر بن گیا ہوں، لوگوں نے حقیقت اور ڈرامے کے کردار میں کوئی فرق نہیں رکھا اور ٹرول کرنا شروع کر دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والے ٹرولنگ کے حوالے سے کہا کہ ’ڈرامے کے ایک سین کی وجہ سے بھی تنقید ہوئی کہ اگر بس مسافر کے پاس کرائے کے پیسے نہیں ہیں تو اسے بس سے اْتار دیا یا اس کی سونے کی چین رکھ لی وغیرہ وغیرہ‘۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ صرف ایک کردار ہے اور ایک بس کنڈیکٹر ایسا ہی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے میں آگے چل کر جب اس بس کنڈکٹر نے رات کو رکشہ چلاتے ہوئے میرب کی مدد کی ، اس کی جان بچائی تو لوگوں نے اسے پسند کرنا شروع کر دیا۔