جب کھبی اداس ہوتی ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں، حرا مانی
کراچی:پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کھبی اداس ہوتی ہیں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو میں حرا نے اپنے اداکاری کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سے کردار نبھائے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل کشف میں کشف کا مرکزی کردار میرا پسندیدہ رہا ہے اس کردار کو ادا کر کے مجھے بہت مزہ آیا، مجھے سنجیدہ کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔ انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ اب ہماری آڈئینس کچھ مختلف کچھ نیا دیکھنا چاہتی ہے اور وہ شاید ہم تک آگئے ہیں، ناظرین ہمارا کام دیکھتے ہیں پسند کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے مطابق کانٹینٹ بنانے میں شاید ابھی کچھ وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دوسروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھ کر اچھا لگتا ہے میں بہت انجوائے کرتی ہوں، جب کھبی اداس ہوتی ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں وہ بہت فن کر رہی ہوتی ہے اور یہ دیکھ کر میرا موڈ لائٹ ہوجاتا ہے، عائزہ اور دانش کا اکاؤنٹ دیکھتی ہوں تو ان دونوں کا ایک دوسرے کے لیے پیار بہت اچھا لگتا ہے جبکہ سجل کے کیپشنز بڑے شاعرانہ اور بڑے گہرے ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کے اچھا لگتا ہے۔اس پر اداکارہ نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں شروع ہی سے اچھی بیوی بننے کا شوق تھا وہ شاید پورا ہو بھی گیا ہے لیکن اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو شاید میک اپ آرٹسٹ ہوتی۔