خوبصورت قرآن گیلری میں 500 سے 1000 برس قدیم 52 قرآنی نسخے محفوظ
طیبہ بٹ
لاہور کی بحریہ ٹاون مسجد میں ایک خوبصورت قرآن گیلری موجود ہے جس میں 500 سے 1000 برس قدیم 52 قرآنی نسخے محفوظ کئے گئے ہیں
جوپاکستان،انڈونیشیا،ایران،افغانستان،سعودی عرب اور دیگر ممالک سے اکٹھے کئے گئے ہیں
1165 میں کپڑے پر تیار کیا گیا قرآنی نسخہ بھی قرآن گیلری میں موجود ہے جس پر ہاتھ سے تمام پارے تحریر کئے گئے ہیں اور ہمسائے ملک بھارت سے یہاں لایا گیا ہے.
لائبریری میں مغلیہ دور کے بادشاہ نگزیب عالمگیر کے ہاتھ سے لکھا گیا 300 سال پرانا قرآن پاک بھی محفوظ ہے. جس پر اورنگزیب عالمگیر کی مہریں بھی درج ہیں.
کئی قرآن مجید ایسے بھی ہیں جو آب زر سے لکھے گئے ہیں یعنی پانی اور رنگوں کو ملا کر ہاتھوں سے تحریر کئے گئے ہیں. قرآن گیلری میں شہد قرآن پاک بھی کیمیکلز لگا کر اس انداز سے مخفوظ کر دئیے گئے ہیں کہ دیکھنے والے دھنگ رہ جائیں. بہت سے قرآن پاک رنگین پتھروں کو پیس کر سونے کے پانی کی آمیزش سے تیار کئے گئے ہیں جو آج بھی بہترین انداز میں موجود ہیں.
قرآن گیلری میں 17 قرآن پاک ایسے بھی ہیں جن کا ترجمہ فارسی،ہندی،انگریزی،چائنیز اور دیگر مختلف زبانوں میں کیا گیا ہے صرف یہی نہیں بلکہ لائبریری میں جبل کعبہ،جبل احد کے پتھر،ریاض الجنتہ کا پتھر،غلاف کعبہ اور مسجد اقصی کی مٹی بھی محفوظ کی گئی ہے.
قرآن لائبریری عوام الناس کیلئے ہر وقت کھلی ہے