دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 15 سیکنڈ میں واردات مکمل کرکے فرار
کراچی : شہر قائد کے علاقے ناظم آباد ڈکیتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ مسلح ڈکیت شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
کراچی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں روز اضافہ ہورہا ہے، ناظم آباد بلاک تھری میں 2 مسلح ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے فلمی انداز میں شہری کو دھکا دے کر گرایا، گلی سے گزرنے والی سوزوکی ڈرائیور بھی رک گیا قریب سے گذرنے والے شہری حادثہ سمجھ کر متاثرہ شخص کے پاس پہنچے تو ملزم نے پستول لہرا دیا۔
دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 15 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان شہری کا تعقب کرتے ہوئے پہنچے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے ہیملٹ پہنا ہوا تھا تاہم واردات کے بعد دونوں ڈکیت الگ الگ موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے