ذکا اشرف کا بابر اعظم کو ٹیلیفون، دورہ سری لنکا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیلیفون،، قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے توقع ظاہر کی کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لئے کامیابیاں سمیٹے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل چیئر مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم کو ٹیلی فون کیا،ٹیلیفونک رابطہ میں کپتان بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوے ذکا اشرف نے کہا کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں،توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لئے کامیابیاں سمیٹے گی۔ ذکاء اشرف نے ایشیا کپ سے متعلق بھی کپتان بابر اعظم سے گفتگو کی۔ کپتان بابر اعظم کی ذکاء اشرف کا چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاء اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔پاکستان ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔