سونالی بیندرے کے نئے اسٹائل نے سب کو حیران کردیا، جانیئے اہم خبر
ممبئی(شوبز ڈیسک/ایمرا نیوز) کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کے بال واپس آگئے،اپنے نئے لُک پر وہ پریانکا چوپڑا کی شکر گزار ہیں۔
سونالی بیندرے ہائی گریڈ میٹااسٹیٹک کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج امریکا میں جاری ہے۔کیمو تھراپی کے نتیجے میں وہ اپنے سر کے بالوں سے محروم ہو گئیں تھیں۔
سونالی بیندرے کو کینسر ہو گیا –
بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی بیندرے کی انسٹاگرام پر ایک طویل ترین پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں وہ نقلی بال لگا کر اپنے حسن کو واپس لوٹانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
انہوں نے پریانکا چوپڑا کا بہترین ہیئر اسٹائلسٹ سے متعارف کرانے پر بے حد شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ’ کسے اچھا لگنا پسند نہیں؟ ہمارا اچھا یا برا لگنا ہماری خود کی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑتا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے وگ لگانے
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے وگ لگانے کے بعد پہلے خود کی نفسیات کا امتحان لیا کہ آیا مجھے اس کی ضرورت ہے؟ شوبز کا حصہ ہونے کے ناتے سے واقعی مجھے اس کی ضرورت تھی۔
سونالی بیندرے بیماری کا مقابلہ کرنے اور صحتیاب ہونے کیلئے پرعزم –
انہوں نے کہا کہ میں جب چاہوں گی اسکارف لوں گی، جب چاہے بغیر بالوں کے گھوم سکتی ہوں۔
نقلیبالوں کے ساتھ سونالی بیندرے کی تصویر دیکھ کر اداکار رہتک روشن سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے بھی ان کی تعریف کی۔