سونیا حسین خود کو سری دیوی سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر خوشی سے نہال
کراچی:پاکستانی ڈرامہ و لالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ تیار ہونے پر اْنہیں کسی نہ کسی بھارتی اداکارہ سے مشابہہ قرار دے دیا جاتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران انہوں نے بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں سری دیوی اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر بات کی۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی نیا گیٹ اپ کرتی ہیں اْن کا موازنہ کسی نہ کسی اداکارہ سے کر دیا جاتا ہے، اکثر اوقات اْنہیں عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکاراؤں سری دیوی اور پریانکا چوپڑا سے مشابہہ قرار دیا جاتا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ آج کل لوگ کہتے ہیں کہ تم سری دیوی جیسی لگتی ہو، میں تو یہ سن کر پاگل ہی ہو گئی، میں سری دیوی کا نام سْن کر چونک جاتی ہوں کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھیں۔سونیا حسین نے بتایا کہ مجھے پریانکا چوپڑا سے ملایا جاتا ہے، پریانکا چوپڑا بھی خوبصورت ہیں، میں پریانکا چوپڑا کو اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ کامیاب اور مضبوط خاتون ہیں، لیکن سری دیوی واقعی میں بہت خوبصورت تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میں واقعی سری دیوی جیسی نظر آتی ہوں تو یہ میرے لیے قابلِ تعریف بات ہے۔