سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد کا جناح ہاوس کا دورہ
لاہور:سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد کا جناح ہاوس کا دورہ ، پاک افواج کے شانہ بشانہ تاحیات کھڑے رہنے کا عزم ، قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں کے خلاف حکومت پاکستان اور عدالتوں کو جلد از جلد کاروائی کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا،سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا ،وفد کا کہنا تھا کہ ہم نے جناح ہاوس کا دورہ کیا تو دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھرکو کس قدر بری طرح جلایا، پاک افواج اور شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے، شرکاء نے عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے، شرپسندوں نے قائد کے گھر لہراتے قومی پرچم اور مسجد کے تقدس کو بھی پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، وفد نے مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں کے خلاف حکومتِ پاکستان اور عدالتوں کو جلد از جلد کاروائی کرکے سخت سزا دینی چاہئے۔