شعیب اختر نے پی سی بی کے عہدے کو ٹھوکر مار دی، اہم خبر
لاہور(سپورٹس ڈیسک/ایمرا نیوز) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں نے پی سی بی کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
شعیب اختررواں سال 17 فروری کو چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز مقرر کئے گئے تھے۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان اہم عہدوں کیلئے ان کا انتخاب باعث فخر ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ اسی طرح اپنی خدمات انجام دیں جیسے کہ وہ کھیل کے زمانے میں ادا کیا کرتے تھے۔
This is to announce that i have resigned from the post of Advisor to the Chairman #PCB effective immediately.@TheRealPCB
#ShoaibAkhtar— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 6, 2018
واضح رہے نئی حکومت کے قیام کے بعد نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد احسان مانی اس عہدے پر فائز ہوگئے۔