شہباز شریف کا سری لنکا کے صدر کو فون،آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت پر اظہار تشکر
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون کیا ہے ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا،شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا،پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں،علاقائی ترقی اور امن کے لئے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے جلد نکل آئیں گے، اس موقع پر سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے،سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی مشکل حالات میں کاوشوں کو سراہااور آئی ایم ایف معاہدے پر مبارکباد پیش کی ۔یاد ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا سے ملاقات کے موقع پر سری لنکا کے صدر نے زور دیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرے ،سری لنکا کے صدر نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ ڈیفالٹ کی وجہ سے سری لنکا کو شدید مصائب کا شکار ہونا پڑا، پاکستان کو اس صورتحال سے بچایا جائے۔