عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی
اسلام آباد:عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی۔صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی.7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے.اسلام آباد میں کسی بھی ریلی ، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی طرف احتجاج کی کال دینے والوں سے گذارش ہے کہ نقص امن کا باعث نہ بنیں۔اسلام آباد پولیس قیام امن عامہ کیلیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔سیاسی ورکرز سے گذارش ہے کہ قانونی عمل میں رکاوٹ نہ بنیں۔احتجاج کیلیے اکسانے والے افراد کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسلام آباد میں کسی بھی ریلی ، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد پولیس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی حفاظت پر تعینات تھی۔اسلام آباد پولیس کے ہمراہ جی بی پولیس کے جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔دوسرے صوبوں کی پولیس اسلام آباد میں اسلام آباد پولیس کے زیر کمان فرائض سر انجام دیتی ہے۔عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی۔صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی۔عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل نے بھی پولیس گیسٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔شہریوں سے گذارش ہے کہ جی ٹین اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔۔