عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اہلیہ بشری بی بی سمیت حفاظتی ضمانت کے لیے لاہورہائی کورٹ پہنچے تاہم عدالت نے عمران خان کی درخواست آج ہی سماعت کےلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے خواجہ حارث اور انتظار حسین پنجوتہ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بشری بی بی کی القادرٹرسٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔اس دوران عدالت نے دوبارہ استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں۔ جس پر خواجہ حارث ایڈووکیٹ بشریٰ بی بی راستے میں ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو انتظار کروانا کیا درست ہے، پہلے بھی آواز دی گئی اب دوبارہ بھی پیش نہیں ہوئے۔ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں۔بشریٰ بی بی نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ نیب نے کسی قانونی جواز کے بغیر طلبی کا نوٹس بھییجا، اپنا مؤقف واضع کرنے کےلئے ٹرائل عدالت ہیش ہونا چاہتی ہوں، لیکن نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت القادر ٹرست میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔عدالت نے بشری بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی