فیصل آباد،اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء سمیت پانچ ممبران صوبائی اسمبلی کو آج( 5مئی ) طلب کرلیا
فیصل آباد:اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کے فیصل آباد سے سابق صوبائی وزراء سمیت پانچ ممبران صوبائی اسمبلی کو آج( 5مئی ) طلب کرلیا، ان پر تعمیرراتی کاموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن، من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزامات ہیں آن لائن کے مطابق ،اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزراء میں خیال احمد کاسترو، میاں وارث عزیز، شکیل شاہد ،ملک عمر فاروق ،چوہدری علی اختر کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ تحریک انصاف کے،سابق ایم پی اے وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران 2043 کی بجائے منصوبے میں2500 کنال اراضی زرعی کو رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلہ جبکہ شکیل شاہد ،ملک عمر فاروق ،چوہدری علی اختر پر پر تعمیرراتی کاموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن، من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزامات ہیں اس میں انکو آج بروز جمعہ 5مئی کو طلب کیا گیا ہے وہ آج اینٹی کرپشن پنجاب کے فیصل آباد دفتر میں اپنا جواب جمع کرواے گئے علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام سمیت جنرل ہسپتال غلام محمد آباد اور دیگرمحکموں میں لاکھوں روپے وصول کرکے درجنوں افراد کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بھرتیاں کروانا کابھی الزام ہے ۔