فیصل آباد،دولہن والوں کا دولہا والوں کے ساتھ جھگڑا،1 باراتی جاں بحق خاتون سمیت 5 1 زخمی
فیصل آباد:مخالف کو بارات میں لیکر آنے پر دولہن والوں کا دولہا والوں کے ساتھ جھگڑا،جھگڑے کے دوران 1 باراتی جاں بحق خاتون سمیت 5 1باراتی زخمی ہوگئے جن میں 5افراد شدید زخمی ،پو لیس نے مقدمہ درج کر کے دولہا سمیت معتدد باراتیوں کو حراست میں لے لیا گیا،آن لا ئن کے مطا بق جڑانوالہ کا رہا ئشی عمثان ساکن ننکانہ بارات لیکر 278 گ ب میں مبیشر کے گھر آیا تھا، مخالف کو بارات میں لیکر آنے پر جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دوران باراتی 33سالہ محبت علی جاں بحقخاتون سمیت 5 1باراتی زخمی ہوگئے جبکہ بلال،فتح بی بی،اکرم،اکبر اور محمد علی شدیدزخمی ہو گئے ،جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو آر ایچ سی سنٹر ستیانہ منتقل کر دیا گیا،زخمی ہونیوالوں کو ستیانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے دولہا سمیت معتدد باراتیوں کو حراست میں لے لیا،پولیس تھانہ ستیانہ نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے