لاہور میں زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے وطن عزیز کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب لاہور کے علاقے کوپر روڈ پر بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے زی ایونیو ،رمادا بائی ویندم میں کیا گیا جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر لئیق چوہدری، ڈائریکٹرز باسل حفیظ، محمد عثمان، علی ریحان اور حیدر مرتضیٰ ، جبکہ زی ایونیو اور رمادا بائی ویندم کی انتظامیہ نے شرکت کی۔
جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر لئیق چوہدری نے کہا کہ یہ ارض پاک ہمارے آباؤاجداد کی بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے جس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی ہر پاکستانی کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ یوم آزادی ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہر طرح کے تعصبات بھلا کر ہم ایک متحد قوم بنیں اور پاک وطن کے چپے چپے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا تن، من اور دھن قربان کر دیں۔ زمین ڈاٹ کام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنی بساط کے مطابق ارض پاک میں معاشی سرگرمیوں کو نہ صرف نئی جہت سے متعارف کرایا بلکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے مجموعی طور پر ملکی معیشت کو ترقی کی نئی منازل سے بھی روشناس کرایا۔
زی ایونیو اور رمادا بائی ویندم کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی اس تقریب میں شامل تمام افراد سمیت ہر پاکستانی اپنی ارض پاک کو ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے وطن عزیز کے ہر شہری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ کی ایک خوبصورت نعمت ہے جس کے حصول کے لئے لازوال قربانیوں کی ایک داستان رقم کی گئی ، ان قربانیوں کی بدولت ہی ہم پاک وطن کی آزاد فضاؤں میں سانس لینے کے قابل ہوئے۔
دوسری جانب زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ملک بھر کے تمام ریجنل دفاتر میں بھی یوم آزادی کی مناسبت کے کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد کی گئیں، اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔