لاہور میں عوام کی بڑی تعداد بابا قلفی کی دلدادہ نکلی
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن)
لاہور میں عوام کی بڑی تعداد بابا قلفی کی دلدادہ نکلی . قلفیاں تو لوگوں نے بہت کھائی ہیں لیکن بابا قلفی والے کا ایک الگ معیار اور ایک الگ ہی ذائقہ ہے . زندہ دلانے لاہو رمیں ان کی کئی برانچیں ہیںجہاں پر بڑے، بوڑھے، بچے اور خواتین و مرد قلفی کھانے آتے ہیں اور اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں. بابا قلفی والے کے پاس لوگوں کا ہجوم لگا رہتا ہے بابا قلفی پاکستان کی بہترین سوغات میں شامل ہے. عوام کا کہنا تھا کہ ان کا ذائقہ بہت اچھا ہے اور دوسروں سے مختلف ہے اور ہم اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ یہاں آتے ہیں اور اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں
دیکھئے مکمل رپورٹ صرف اس ویڈیو میں
وقت سے بات کرتے ہوئے بابا قلفی والے کے منیجر عامر حسین نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ہمارا اسٹیٹ اور معیار بہت اچھا ہے کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس میںملاوٹ ہو ہر چیز خالص ہے اور 1960 ہمارا معیار قائم ہے. قلفی کے علاوہ ہمارے پاس کھیر، دودھ اور رس ملائی بھی موجود ہیںاور ان سب چیزوں کو بھی لوگ اتنا ہی پسند کرتے ہیں.