لیڈر جیل کی گرمی برداشت نہ کرسکے لیکن ورکر قائم ہے اور گھبرایا بھی نہیں، شیخ رشید
الیکشن سے متعلق خدشات کا اظہارکرنے والے شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ لیڈر جیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے اور گھبرایا بھی نہیں ، پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین عمل کے لیے ہوتا ہے، کیبنٹ میں رکھنےکے لیے نہیں۔ آئین کو موم کی ناک بنادیا گیا قانون ہاتھ جوڑ کرکھڑا ہے۔ تُرکیہ نے زلزے معاشی تباہی کے باوجود الیکشن کرایا جس سے اُس کے حالات ٹھیک ہوگئے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نےدس جون کے ایجنڈے میں پاکستان کونہیں رکھا، آئی ایم ایف کے ساتھ سعودی عرب اور یو اے ای کی مالیاتی امداد بھی خطرے میں ہے۔ آئی ایم ایف کہتا ہے پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، 9 ہفتے کی حکومت کو اندازہ ہے کہ عوام کے دلوں میں اُن کے لیے غم وغصہ اور نفرت ہے۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ن لیگ کے ساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑا ہوگا، اگر انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین اور گھمبیر ہوجائیں گے۔