ماحولیاتی آلودگی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے،شیر ی رحمن
اسلام آباد: وزیر موسمیاتی تبدیل سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے،جودہ وقت میں ماحولیاتی ضروریات کو سمجھنا ہوگا اور اس پر کام کرنا ہوگا۔اسلام آباد میں سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہناتھا کہ ماحولیاتی آلودگی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے ہمیں اپنا ماحول صاف کرنے کے لئے بہت سے چیلنجز سے گزرنا ہے ہمیں اب ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چائیے، اور آنے والے وقت میں بہتر پالیسیاں بنانی چائیے۔اس موجودہ وقت میں ماحولیاتی ضروریات کو سمجھنا ہوگا اور اس پر کام کرنا ہوگا، ہمارا پرائیویٹ سیکٹر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بہت موثر کا کر رہا ہے ۔آنے والے وقت میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں عالمی ممالک سے سیکھنا ہوگا وہ اپنے ملک میں ماحول کو بہتر بنانے کے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں، ایسے کون سے مسائل ہیں جن پر قابو نہیں پایہ جا رہا،ہر سال ایک ہی طرح کے واقعات کیوں پیش آتے ہیں، ہمیں مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔میں نے عالمی ممالک میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بہتر کام ہوتے دیکھا ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی جدید ٹیکنالوجی لائی جائے، تاکہ کلائیمیٹ چینج کے مسائل پر فوری قابو پایہ جائے