مارچ تک 3کروڑ خاندان صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہوںگے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈز ہماری حکومت کا بہترین اقدام ہے، مارچ تک 3 کروڑ خاندان اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران وزیراعظم نے صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا، خطاب میں عمرن خان نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے، پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ ملے گا جس کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرایا جا سکتا ہے، میں نے پہلی بار برطانیہ میں فلاحی ریاست دیکھی جس میں ریاست کے کمزور طبقے کیلئے احساس ہوتا ہے، یورپی ممالک میں فلاحی ریاست کا ماڈل نظر آتا ہے لیکن مسلم دنیا اس سےمحروم ہے، فلاحی ریاست عوام کی تمام ضروریات پوری کرتی ہے،
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کےحکمران کہتے تھے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، کیا ایشین ٹائیگر ریاست مدینہ کا مقابلہ کر سکتا ہے، ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی، پاکستان میں وسائل اورخوشحالی مغرب میں زیادہ ہے لیکن بدانتظامی نے صورتحال بگاڑ دی،