مارکیٹیوں میں فیس دگنی کرنے پر مارکیٹ کمیٹیاں تشکیل نہ دینے کے خلاف ہائیکورٹ میں سماعت
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن)
لاہور ہائیکورٹ زرعی اجناس کہ خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے اور مارکیٹ کمیٹیاں تشکیل نہ دینے کے خلاف سماعت ہوئی جس میںعدالت عالیہ نے پنجاب حکومت سے مارکیٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کے لیے پلان طلب کرلیا. درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مارکیٹ کمیٹی نے بغیر وجہ بتائے فی ٹن فیس دگنا کر دی ہے. وکیل انوار حسین قانونی طور پر عارضی ایڈمنسٹریٹر فیس وصول کرنے کے مجاز نہیں ہیں.
انوار حسین نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹس میں 2011 سے منجمنٹ کمیٹی موجود نہ ہونے کے باعث اکٹھا ہونے والا فنڈ ایڈمنسٹریٹر استعمال کر رہے ہیں. جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کمیٹیاں 2018 میں ختم کی گئیں. موکل گورنمنٹ اور ایگری کلچر پروڈیوس ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے. جس پر انوار حسین نے کہا کہ قانون سازی کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے.
ایڈمنسٹریٹر کی جانب فنڈ وصولی اور اس کا استعمال غیرقانونی ہے. اس سے قبل حکومتی جواب میں کہا گیا تھا کہ کمیٹیاں 2011 سے ختم کر دی گئی تھیں.عدالت نے کیس کی سماعت آٹھ مارچ تک ملتوی کردی