ماڈل پوجا مشرا کاسلمان خان اور ان کے بھائیوں پر جنسی زیادتی کا الزام
ممبئی(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل پوجا مشرا نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اوران کے بھائیوں پر زیادتی کا الزام لگادیا۔بالی ووڈ میں ان دنوں جہاں خواتین”می ٹو“مہم کے تحت اپنے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے واقعات کے بارے میں بتارہی ہیں وہیں بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ اور ماڈل گرل پوجا مشرا نے بھی اپنی”می ٹو“ کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور ان کے دونوں بھائیوں ارباز اور سہیل خان نے کئی مواقعوں پر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا مشرا کا کہنا ہے کہ سلمان اور
ان کے بھائیوں نے انہیں اس وقت زیادتی کانشانہ بنایا جب وہ سلطان کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس وقت وہاں کیا کررہی تھیں۔پوجا مشرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر فی الحال تو سلمان خان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں ا?یا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے پوجا کے ان الزامات کو شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پوجا مشرا ”می ٹو“ کا غلط استعمال کررہی ہیں۔