محمد طاہر خان صدر صادق پلازہ ٹریڈر ایسوسی ایشن کا خصوصی انٹرویو
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن)
محمد طاہر خان صدر صادق پلازہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور نائب صدر مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ صادق پلازہ یقینا اہم جگہ پر ہے اور اس نے بے انتہا ترقی کرنی تھی مگر کوآپرٹیویز نے بیسمنٹ ، گراﺅنڈ فلور وغیرہ پر انوسٹمنٹ کی جس کے باعث اس کی ترقی کی رفتار رک گئی اور اب معاملات کو طے کیا گیا ہے اور اب توقع ہے کہ اب صادق پلازہ ایک نئے طریقے سے عام کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔مال روڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر ٹریفک کا دباﺅ بہت بڑھ گیا ہے
پارکنگ پلازوں کی اشد ضرورت ہے اس کے علاوہ دیگر کئی مسائل ہیں جن کی طرف انتظامیہ کو توجہ دینی چاہئے انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ نشئی اور کار میں سے اشیاءچرانے بھی ایک مسئلہ ہیں جس کی طرف مقامی پولیس کی توجہ دلائی گئی ہے ۔23مارچ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حسب سابق صادق پلازہ اور مال روڈ کی مکمل آرائش و تزئین کی جائے گی ۔