مسلم لیگ ن کے غنڈوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کا معاملہ، پریس کلب نے نوٹس لے لیا
لاہور ( ایمرا نیوز/رپورٹ ذیشان علی سے)
جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے غنڈوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کا واقعہ سامنے آگیا. صدر لاھور پریس کلب ارشد انصاری ، سکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ صدر ایمرا آصف بٹ کی جانب سے شدید مذمت ، فوری گرفتار کا مطالبہ کر دیا
سینئر صحافی خواجہ نصیر ، عثمان بھٹی ، دانیال راٹھور سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد کرنے والے مسلم لیگ ن کے غنڈوں کو مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے صحافیوں کی کثیر تعداد ایک موقف پر اکھٹی ھو گی.
صدر فوٹو گرافر ایسویسی ایشن اقبال چوئدری صدر پریس گیلری میاں اسلم صدر اینکا اقبال ملک کا کہنا تھا ن لیگ کو باور کروانا چاہتی ہے کہ ایسے شر پسند اور غنڈہ عناصر کی موجودگی میں لیگ کو کسی دوسرے دشمن کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ن لیگ کے اپنے ہی اس کی کشتی ڈبونے کے درپے ہیں.
ایک پر حملہ سب پر حملہ کرنے کے برابر ھے اس واقعہ کا مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو بھی فوری نوٹس لیے جانا چاھیے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانی چاھیے اذان رانا میڈیا 92 لاھور