ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات،حکومت کو مزید وقت درکار

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات،حکومت کو مزید وقت درکار

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران حکو مت نے مذاکرات کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں۔

سماعت کے آغاز میں اٹارنی جنرل پاکستان منصورعثمان اعوان نے بتایا کہ حکومت نے بھی اپنا جواب جمع کرا دیا ہے، فاروق نائیک صاحب مذاکرات سے متعلق مزید بتائیں گے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست بھی جمع کرائی ہے، چیئرمین سینیٹ کے آفس میں مذاکرات ہوئے، چیئرمین سینیٹ نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے 5 ادوار ہوئے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے موجودہ ملکی معاشی صورتحال سے تحریک انصاف کو آگاہ کیا، آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی پی ٹی آئی کمیٹی کو بتایا گیا، ملک کی موجودہ خراب معاشی صورتحال کو پی ٹی آئی نے بھی تسلیم کیا، حکومتی اتحادی جماعتوں نے اگست میں قومی اسمبلی توڑنے پر رضا مندی ظاہر کی، مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومتی جواب میں آئی ایم ایف معاہدے پر زور دیا گیا، عدالت میں ابھی مسئلہ آئینی ہے سیاسی نہیں، سیاسی معاملہ عدالت سیاسی جماعتوں پر چھوڑتی ہے، یہ بتائیں کہ آئی ایم ایف معاہدہ اور ٹریڈ پالیسی کی منظوری کیوں ضروری ہے؟

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کا قرض ملنا ضروری ہے، اسمبلیاں نہ ہوئیں تو بجٹ منظور نہیں ہو سکے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑی نہ گئی ہوتیں تو بحران نہ آتا، بحران کی وجہ سے عدالت کا وقت بھی ضائع ہو رہا ہے، اسمبلیاں توڑنے سے عدالت پر بوجھ بھی پڑ رہا ہے، افہام وتفہیم سے معاملہ طے ہوجائے تو بحرانوں سے نجات مل جائےگی۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف قرضہ سرکاری فنڈز کے ذخائر میں استعمال ہوگا یا قرضوں کی ادائیگی میں؟ فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ یہ جواب وزیر خزانہ دے سکتے ہیں۔

مذاکرات ناکام ہوئے توعدالت 14 مئی کا فیصلہ لیکر بیٹھی نہیں رہے گی: چیف جسٹس

چیف جسٹس نے کہا کہ اسمبلی توڑنے پربھی بجٹ کے لیے آئین 4 ماہ کا وقت دیتا ہے، اخبار میں پڑھا کہ آئی ایم ایف کے پیکیج کے بعد دوست ممالک تعاون کریں گے، تحریک انصاف نے بجٹ کی اہمیت کو تسلیم کیا یا رد کیا ہے؟ آئین میں انتخابات کے لیے 90 دن کی حد سے کوئی انکارنہیں کرسکتا، یہ عوامی اہمیت کے ساتھ آئین پرعمل داری کا معاملہ ہے، 90 دن میں انتخابات کرانے پرعدالت فیصلہ دے چکی ہے، کل رات ٹی وی پر دونوں فریقین کا موقف سنا، مذاکرات ناکام ہوئے توعدالت 14 مئی کے فیصلے کو لے کر بیٹھی نہیں رہے گی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق اپنے فیصلے پرعمل کرانے کے لیے آئین استعمال کرسکتے ہیں، عدالت اپنا فریضہ انجام دے رہی ہے، کہا گیا ماضی میں عدالت نے آئین کا احترام نہیں کیا اور راستہ نکالا اور اس سے نقصان ہوا، اس عدالت نے ہمیشہ احترام کیا اور کسی بات کا جواب نہیں دیا، جب غصہ ہو تو فیصلے درست نہیں ہوتے اس لیے ہم غصہ ہی نہیں کرتے، نائیک صاحب! یہ دیکھیں یہاں کس لیول کی گفتگو ہوتی ہے اور باہر کس لیول کی ہوتی ہے، عدالت اور اسمبلی میں ہونے والی گفتگو کا موازنہ کرکے دیکھ لیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت کو 90 دن میں انتخابات والے معاملے کا دوبارہ جائزہ لینا ہو گا، انتخابات کے لیے نگران حکومتوں کا ہونا ضروری ہے، منتخب حکومتوں کے ہوتے ہوئے الیکشن کوئی قبول نہیں کرے گا، یہ نظریہ ضرورت نہیں ہے۔

حکومتی بائیکاٹ کے بعد ہم نے بھی کہہ دیا اسلام وعلیکم: چیف جسٹس

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ 23 فروری کو معاملہ شروع ہوا تو آپ نے انگلیاں اٹھائیں، یہ سارے نکات اس وقت نہیں اٹھائے گئے، آئینی کارروائی کو حکومت نے سنجیدہ نہیں لیا، فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ ہمیں تو عدالت نے سنا ہی نہیں تھا، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سماعت شروع کی تو حکومت نے بائیکاٹ کر دیا، حکومتی بائیکاٹ کے بعد ہم نے بھی کہہ دیا اسلام وعلیکم۔

حکومت قانون میں نہیں سیاست میں دلچسپی دکھا رہی ہے: جسٹس عمر عطاء بندیال

چیف جسٹس نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے سنجیدگی سے کیس چلایا ہی نہیں، حکومت نے کبھی فیصلہ حاصل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، آپ چار تین کی بحث میں لگے رہے، جسٹس اطہر من اللہ نے اسمبلیاں بحال کرنے کا نکتہ اٹھایا تھا لیکن حکومت کی دلچسپی ہی نہیں تھی، آج کی گفتگو ہی دیکھ لیں، کوئی فیصلے یا قانون کی بات ہی نہیں کر رہا، حکومت کی سنجیدگی یہ ہے کہ ابھی تک نظرثانی درخواست دائرنہیں کی، حکومت قانون میں نہیں سیاست میں دلچسپی دکھا رہی ہے، ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف لیا ہوا ہے، 6 فوجی جوان ہم نے گزشتہ روز کھو دئیے، یہ ہمارا بہت بڑا نقصان ہے، معاشی حالات کے علاوہ ہمیں آج سکیورٹی کا اہم مسئلہ درپیش ہے، اگر سیاستدانوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں تو آئین کہاں جائے گا۔

حکومت مذاکرات کو معاملے کو طول دینےکیلئے استعمال نہ کرے: وکیل پی ٹی آئی

دوران سماعت وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف نے سنجیدگی سے مذاکرات میں حصہ لیا، ایک ہی دن انتخابات پر دونوں فریقین نے رضامندی ظاہر کی، حکومت مذاکرات کو معاملے کو طول دینے کے لیے استعمال نہ کرے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر سب کو عمل کرنا ہو گا، ہم نے مذاکرات میں کہا کہ قومی اسمبلی توڑ کر سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے، حکومتی کمیٹی نے اسمبلی توڑنے سے اتفاق نہیں کیا، سپریم کورٹ جو حکم کرے گی ہم من وعن تسلیم کریں گے، ابھی تک حکومت نے پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز نہیں دئیے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہونا چاہیے۔

ایک صوبے کا انتخاب ہونا تباہی لاسکتا ہے: خواجہ سعد رفیق

سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق روسٹرم پر آگئے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معذرت کے ساتھ 2017 سے سپریم کورٹ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی، میرے ساتھ اس عدالت نے زیادتی کی، ہم اداروں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، مذاکرات میں حکومت نے لچک دکھائی مگر دوسرے فریق نے لچک نہیں دکھائی، آئین 90 دن میں انتخابات کا کہتا ہے مگر صاف شفاف انتخابات کا بھی کہتا ہے، پنجاب میں پہلے انتخابات سے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے، انتخابات کے معاملے پر ہی پہلے آدھا ملک گنوا چکے ہیں، ایک صوبے کا انتخاب ہونا تباہی لاسکتا ہے، 1988 کے سیلاب اور بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت انتخابات آگے ہوئے تھے، حکومت انتخابات ایک ہی دن کرانے کے لیے تیار ہے، آرٹیکل 63 اے سے متعلق نظرثانی درخواست ابھی تک نہیں لگائی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ وہ درخواست ہم لگا رہے ہیں اٹارنی جنرل کو اس بارے میں بتا دیا گیا ہے، ہماری اس کیس سے جان چھڑائیں گے تو ہم دوسرے کیس سنیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے جواب دیا کہ کچھ مزید وقت مل جائے تو انشاءاللہ ضرور حل نکلے گا، اسمبلیاں توڑ بھی دیں تو آئینی مدت کے تحت نومبر تک انتخابات ہوں گے، سیاسی معاملات میں عدالتوں کے الجھنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہماری سیاسی تاریخ زخموں سے چور چور ہے، پہلے ضیاء پھر مشرف اور پچھلا نقاب پوش مارشل لاء گزر گیا تو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ ابھی اپنا ہاتھ روک کر بیٹھی ہے، بڑی بڑی جنگوں میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، ترکی میں زلزلے کے باوجود انتخابات ہوئے، سعد رفیق نے کہا کہ ہم ایک بھی دن مدت سے اوپر اسمبلی نہیں چلائیں گے۔

ہم ازخود نوٹس لینا ترک کرچکے ہیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس نے کہا کہ جو باتیں ابھی عدالت کو بتائیں جارہی ہیں وہ لکھ کردی جا سکتی تھیں، انتخابات کے لیے فنڈز دے دئیے جاتے، باقی سکیورٹی کا بتادیا جاتا، بجٹ تو مئی میں بھی پیش کیے گئے، لازمی تو نہیں کہ بجٹ 30 جون کو ہی پیش کیا جائے، ہم دیکھتے رہے ہیں کہ جون سے پہلے بجٹ پیش ہوئے، آپ نے ہمیں ازخود نوٹس لینے کا کہا، ہم ازخود نوٹس لینا ترک کرچکے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن انتخابات کا فیصلہ ازخود نوٹس کے نتیجے میں ہی آیا، میں نے از خود نوٹس لینے کا نہیں کہا، میرا کہنا تھا کہ اگرکوئی بات ہم سے رہ گئی تو عدالت خود اس کو سمجھ سکتی تھی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگرامتحان دینا پڑا تو مولا کی جومرضی ہو گی ہمارے ساتھ وہی ہو گا، ملک وقوم کی خاطر مسائل ختم کرنا چاہتے ہیں، سعد رفیق نے کہا کہ تین نکات پراتفاق ہو چکا ہے تو چوتھے نکتے پربھی اتفاق ہو جائے گا، مذاکرات میں موجودہ وقفہ کوئی بڑا وقفہ نہیں ہے۔

حکومت کی انتخابات سے متعلق کوئی ڈائریکشن نہ دینے کی استدعا

حکومت نے مذاکرات کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا اور عدالت سے انتخابات سے متعلق کوئی ڈائریکشن نہ دینے کی بھی استدعا کردی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے سپریم کورٹ کوئی ہدایت یا حکم نہ دے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا کسی قسم کی کوئی ہدایت کا ارادہ نہیں، ہم آپ لوگوں کو سننے کا اختیار تو رکھتے ہیں۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ گزارش ہے کہ انتخابات کے لیے مذاکرات پربریک آئی لیکن بریک اپ نہیں ہوا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مداخلت نہیں کریں گے نہ کوئی ہدایات دیں گے، آج جمعہ ہے، مذاکرات کرنے ہیں تو آغاز کردیا جائے، مذاکرات نہ ہوئے تو ایک دو روز بعد اس معاملے کو دیکھ لیں گے۔

وکیل درخواست گزار شاہ خاور کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست آچکی ہے، حکومت کو بھی نظرثانی درخواست دائرکرنی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ویڈیولنک پر لے لیا جائے، عمران خان اور وزیراعظم کو سننے کے بعد حل جلد نکلے گا۔

چیف جسٹس نےکہا کہ عمران خان اور شہباز شریف کے نمائندے یہاں موجود ہیں، ہم صرف کالے کوٹ والوں کو سننا پسند کرتے ہیں، یہ بھی دیکھنا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن نظرثانی درخواست کا حق رکھتا ہے یا نہیں۔

شہباز شریف اور عمران خان کو ویڈیولنک پر لینے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ویڈیولنک پر لینے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انتخابات والے فیصلے پر نظرثانی کا وقت اب گزر چکا ہے۔

آئی ایم ایف سے حکومت کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے:شاہ محمود قریشی

دوران سماعت وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آگئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ تکبر کر رہے ہیں، حکومتی کمیٹی کے مذاکرات سے متعلق جواب میں صرف اسحاق ڈار کے دستخط ہیں، آئی ایم ایف سے حکومت کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے، اٹارنی جنرل نے رات کو درخواست تیار کی جس کو نمبر لگائے بغیر ہم سن رہے ہیں، ہم اس معاملے میں صرف سہولت کاری کرنا چاہتے ہیں، ایک ہی روز انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کا ہمیں علم ہے مگر آئی ایم ایف سے معاہدہ تعطل کا شکار ہے، پاکستان اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف مذاکرات چاہتی ہے یا نہیں؟ شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ تحریک انصاف مذاکرات سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔

فاروق ایچ نائیک کی عدالت سے مقدمہ نمٹانے کی استدعا

فاروق ایچ نائیک نے درخواست کی کہ سپریم کورٹ آج اس درخواست کو نمٹا دے، 14 مئی کے فیصلے کو بعد میں سن لیا جائے، کیس اس پر نمٹا دیں کہ فریقین ایک تاریخ پر الیکشن کرانے پر متفق ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ معاملہ سیاسی عمل پر چھوڑا جائے، یہ نکتہ تحریری طور پر دیا جاسکتا تھا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے اور اس کے انتخابات سے چھوٹے صوبے متاثر ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے ایک ساتھ انتخابات کرانے کی آج کی سماعت مکمل کر لی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔ 

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

Dua Tariq

Website: