ملک میں مارشل لگا دیں ‘‘کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد :وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘ملک میں مارشل لگا دیں ‘‘کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ باجوا نے امریکہ کو تمہارے خلاف کیا اور تم نے کہا کہ تمہاری حکومت کے خلاف سازش امریکہ نے کی ،اگر باجواہ نے امریکہ کو تمہارے خلاف کیا تو پھر سائیفر کیا تھا ؟اگر باجواہ نے امریکہ کو تمہارے خلاف کیا تو پھر امپورٹڈ حکومت اور عالمی سازش کیا تھی،اگر باجواہ اور آئی ایس آئی نے بتیس تھا تمہارے مخالفین چور ہیں تو پھر تمہارے الزام کیا تھے ؟جنرل باجوہ نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا ،تم نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پہ کیا ؟تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا تمہارے ثبوت کہاں ہیں؟باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکہ سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر رہے تھے؟ باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟ قوم کو چار سال سمجھ نہیں آیا ملک اور عوام کو تم نے کس طرح ، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا ؟انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تاریخ میں کہیں کسی ملک کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہوا ،چار سال صرف اپنی بیگم اور اْن کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا ،چار سال صرف آٹا ، چینی ، بجلی گیس مافیا کو نوازا ‘‘ملک میں مارشل لگا دیں ‘‘کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے ،تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین کی۔