ملک میں کرونا کیس بڑھنے لگے، مزید ایک ہزار 293افراد وائرس کا شکار
ملک میں کرونا کیس بڑھنے لگے،مزید ایک ہزار 293 افراد وائرس کا شکار ہو گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں 51ہزار 145کرونا ٹیسٹ کیے گئے، کرونا کے مثبت آنے کی شرح 2.52فیصد رہی، کرونا کے 1293مثبت کیسزرپورٹ ہوئے،کرونا کے 609مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں،پنجاب میں اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، چوبیس گھنٹے میں مزید 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں اومیکرون کیسز کی مجموعی تعداد 250 ہو گئی، ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، وائرس مزید 6 افراد کی جان بھی لے گیا،،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی دوبارہ کرونا میں مبتلا ہو گئے، ٹویٹ میں عارف علوی نے کہا میرا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے، 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہو رہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا، میرے دوستو، احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔