میں بھگوڑا نہیں ہوں برطانیہ میں موجود ہوں ہر سوال کا جواب دوں گا،شہزاد اکبر
اسلام آباد: سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ میں بھگوڑا نہیں ہوں برطانیہ میں موجود ہوں ہر سوال کا جواب دوں گا۔ عدالتیں میرے بھائی کی بازیابی کا حکم دے چکی ہیں لیکن حال سامنے ہے۔ایسے بہت سے لوگوں کو اٹھایا گیا ہے جن کا ابھی تک علم ہی نہیں ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کے نوٹسز ملتے رہے ہیں جن کا باقاعدہ جواب دیتا رہا ہوں، نیب نے سوال نامہ بھیجا ہے اس کا بھی جواب دیا ہے، نیب کی جانب سے ابھی تک میرے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ہوتی رہی ہیں، نیب کو کہہ چکا ہوں کہ سوالات کرنے ہیں تو ویڈیو لنک پر موجود ہوں، یہ بھی کہہ چکا ہوں کہ ہر سوال کا جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ نیب مجھے کیوں بلانا چاہتا ہے کیا شہباز گل جیسا سلوک کرنا چاہتے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میرے بھائی اور اظہر مشوانی کے بھائی کو اٹھایا گیا ہے، عدالتیں میرے بھائی کی بازیابی کا حکم دے چکی ہیں لیکن حال سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے لوگوں کو اٹھایا گیا ہے جن کا ابھی تک علم ہی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں شہزاد اکبر نے کہا کہ این سی اے کیس کو 190 ملین سے لے جاکر القادر ٹرسٹ کہنا شروع کردیا، این سی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہمارا نام استعمال نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پورا معاملہ این سی اے سے جڑا ہوا ہے، یہ کیس بغض چیئرمین پی ٹی ا?ئی پر بنا ہے، کیس کو ڈیڑھ سال ہوگیا متعدد پریس کانفرنس ہوئیں پر کوئی ثبوت نہیں آیا