نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے،میاں عبدالمنان
فیصل آباد:پاکستانمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میںاس طرح معاشی بدحالی نہیں ہوئی جس طرح پی ٹی آئی کے پونے چارسالہ دورحکومت میں ہوئی ہے تاہم میاں نوازشریف کی خوصوصی ہدایت پروزیراعظم میاں شہبازشریف نے معاشی استحکام کے لئے ایسے عملی اقدامات کئے ہیں جن سے عوامی خوشحالی کی ابتداہوچکی ہے۔دعویٰ سے کہتاہوں کہ عام انتخابات کے بعدمیاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے اورپاکستان 2013ی طرح سیاسی اورمعاشی طورپرمستحکم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ 9مئی کے کردارکے بعدتحریک انصاف سیاسی طورپرمرچکی ہے عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے اُسے دفن بھی کردیاجائے گا۔آج اُس کانام لینے والاکوئی نہیں جوچندآخری ارکان تھے وہ بھی چھوڑگئے جبکہ بعض پارٹیوں کے ایسے ارکان کو خودنکالاجارہاہے جو عمران خان کوملٹری کورٹ سے بچانے میں مصروف ہیں۔اُن کاکہناتھاکہ جسٹس فائزعیسیٰ کی چیف جسٹس آف پاکستان نامزدگی اوروزارت قانون کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعدتوقع ہے کہ نظام عدل باوقارہوگا۔ اب الیکشن جب بھی ہوں گے میاں نوازشریف میدان میں اورجھوٹے مقدمات سے بھی باعزت بری ہوں گے۔مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کاآغازکردیاہے لندن میں بیٹھ کربھی میاں نوازشریف انتخابات کے لئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں۔