ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست، سابق بھارتی کرکٹر کوہلی کی بیٹنگپر برہم
ممبئی :ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میں سوگ کا ماحول ہے ا،سابق کرکٹرز نے میچ میں خراب شا ر ٹ سلیکشن پر ویرات کوہلی سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر نے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ لائیو ٹی وی پروگرام میں سنیل گواسکر کوہلی کے آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور اپنے الفاظ پر قابو نہ رکھ سکے انہوں نے کہا کہ کوہلی نے برا شارٹ کھیلا، وہ ایک عام سا شا رٹ تھا، کوہلی سے پوچھا جانا چاہیے کہ یہ آپ نے کس طرح کا شا رٹ کھیلا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گیند آف اسٹمپ سے کافی باہر تھی، درحقیقت جب آپ میچ جیتنے کے لیے جا رہے ہوتے ہیں، آپ کو ایک بڑی اننگز، سنچری جیسی باری کی ضرورت ہوتی ہے، آپ آف اسٹمپ سے اتنی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیل کر کیسے سنچری کرنے کی امید رکھ سکتے ہیں۔تاہم بعد میں انہوں نے اس شا ر ٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ نصف سنچری کے قریب پہنچ کر سنگ میل عبور کرنے کی کوشش میں جلد بازی میں یہ شاٹ کھیل گئے ہوں۔سابق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ پہلی اننگز میں جدیجا کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا، وہ 48 رنز پر کھیل رہے تھے اور انہوں نے اس گیند پر شاٹ کھیلا جس پر کھیلنا نہیں چاہیے تھا، یہی چیز دوسری اننگز میں اجنکیا راہانے کے ساتھ ہوئی جو 45 رنز پر کھیل رہے تھے، سوال یہ ہے کہ آپ نے بہت دیر تک ایسا کوئی شاٹ نہیں کھیلا تھا تو پھر یک دم اتنا برا شاٹ کیسے کھیل دیا۔دوسری جانب سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے منتخب کردہ فائنل الیون پر شدید حیرانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلی اننگز میں لمبی باری لینی چاہیے تھی لیکن وہ ایسا نہ کر سکے، بھارتی ٹیم کے لیے میچ میں کچھ اہم لمحات بھی آئے لیکن میں میچ کی فائنل الیون سے ٹیسٹ کے عالمی نمبر ایک باؤلر ایشون کے اخراج پر حیران ہوں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹنڈولکر نے کہا کہ میں نے میچ سے پہلے ہی کہا تھا کہ ایک باصلاحیت باؤلر محض ٹرننگ وکٹوں پر انحصار نہیں کرتا، وہ ہوا میں ڈرفٹ کرنے کے ساتھ ساتھ وکٹ سے باؤنس کے ذریعے بلے باز کو چکما دینے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ا?سٹریلیا کے 8 ابتدائی بلے بازوں میں سے پانچ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں۔