وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز کا جناح ہائوس کا دورہ
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز کا جناح ہائوس کا دورہ، بلوچ برادری کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار ، وفد کا حکومتِ وقت اور عدالتوں سے فوری انصاف اور قانونی کاروائی کا مطالبہ ، شرپسندوں و تخریب کاروں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دل شکن واقعات وقوع پذیر نہ ہوں۔موسی خان کی قیادت میں وزیرِ اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز کے وفد نے جناح ہاو?س کا دورہ کیا، وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ ہم بلوچستان سے لاہور تمام بلوچ برادری کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے آئے ہیں، 9 مئی کو جناح ہاو?س سمیت عسکری تنصیبات پر ہونیوالے حملوں کے سبب بلوچستان کا بچہ بچہ شدید غم و غصہ میں ہے اور ملک دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے، پاک فوج پورے پاکستان کی حفاظت کی ضامن ہے، افواجِ پاکستان کے خلاف ا?ٹھنے والی کسی بھی آواز اور ہاتھ کو بلوچستان کا کوئی بھی فرد برداشت نہیں کر سکتا، ہم اپنے مال اور جانوں سمیت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، فوجی املاک پر ہونیوالے حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، وفد نے حکومتِ وقت اور عدالتوں سے فوری انصاف اور قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں و تخریب کاروں اور ا?ن کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دل شکن واقعات وقوع پذیر نہ ہوں۔