وزیر اعظم شہبازشریف سے صنعت کاروں کی ملاقات ،اسحاق ڈار کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے
فیصل آباد: چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں فیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں کی وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن کی معاشی پالسییوں پرپھٹ پڑے ، ٹیکسوں ،بجلی گیس ،خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت مختلف امورپر تحفظات کا اظہار،آن لائن کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری زیر اہتمام صنعتکاروں اور تاجروں کی ایک تقریب کا اہتمام فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا یہاں پر صنعتکاروں اور تاجروں وفد نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف خصوصی ملاقات کی وزیر عظم نے بزنس کمیونٹی کے تمامسائل اورتحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد وزیر اعظم نے اس وقت وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابط کیا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پیٹرولیم کے وزیر مصدق ملک نے آن لائن زوم پر ملاقات میں شرکت کی اور صنعتکاروں کے ساتھ فیصل آباد میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا بڑا علان‘ انڈسٹری کیلئے گیس فراہم کرنے کا فارمولا تبدیل کر دیا‘ اب سے انڈسٹڑی کو 50 فیصد ایل این جی اور50فیصد سسٹم گیس فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس ریفنڈز بھی جلد بحال کرنیکی یقین دہانی کروائی ہے ۔ایکسپورٹ انڈسٹری کے نمائندوں سے فیصل آباد میں ملاقات میں وزیراعظم نے ایل این جی کی لاگت کم کرنے کے لئے 50 فیصد سسٹم گیس فراہم کرنے کا مطالبہ نہ صرف مان لیا بلکہ اس پر فوری عملدرآمد بھی کروا دیا۔ منسٹری آف پیٹرولیم نے صنعتی اداروں کو پچاس فیصد سسٹم گیس اور پچاس فیصد آر ایل این جی فراہم کنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پی ایچ ایم اے کے سابق چیئرمین کاشف ضیا ء نے بتایا کہ یہ سہولت پانچ ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کے لئے فراہم کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سو فیصد آر ایل این جی انڈسٹری میں استعمال ہورہی تھی جس کی لاگت بڑھنے سے ایکسپورٹ انڈسٹڑیز کے لئے انرجی کی کاسٹ کو مینیج کرنا ناممکن ہو چلا تھا۔ صنعتکار کاشف ضیا نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انڈسٹری کو 50 فیصد سسٹم گیس فراہم کرنے کے فیصلہ سے اوریج گیس کا ریٹ انڈسٹری کے لئے سستا ہوجائے گا۔ پٹرولیم منسٹری کے نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈسٹری کو ان کی ضرورت کا 50 فیصد حصہ سسٹم گیس کی فراہمی کی سہولت کی فراہمی ماہ نومبر سال دو ہزار تئیس تک جاری رہے گی۔برآمدی صنعتوں کے مالکان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے اس فیصلہ کو سراہا جا رہا ہے۔ کاشف ضیا نے کہا کہ امید ہے انرجی کی لاگت میں کمی کے اس اقدام سے ایکسپورٹ انڈسٹری ترقی کرے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں بزنس کمیونٹی نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق کی خدا داد صلاحیتوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ہم نے بجٹ سے پہلے اور بجٹ کے بعد بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی کوشش کی۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر خرم طارق کا رد عمل بھی انتہائی مثبت تھا مگر بعد میں خارجی عوامل کی وجہ سے بجٹ میں ناگزیر تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بارے میں پہلے وضاحت کر دی گئی ہے تاہم ری فنڈ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی سے الگ میٹنگ کریں گے،علاوہ ازیں فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے بتایا کہ فیصل آباد ملک کے عین وسط میں واقع ہے ۔ یہ ملک کا سب سے بڑا صنعتی اور ریونیو جنریشن کے حوالے سے دوسرا بڑا شہر ہے یہاں ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی گئی جس کا مجموعی رقبہ 10ہزار ایکڑ ہے۔ مگر بدقسمتی سے 15سالوں میں اِس کا صرف 19فیصد ترقیاتی کام مکمل کیا جا سکا۔ فیصل آباد سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ۔ سیف سٹی کا منصوبہ زیر التواء ہے۔ اسی طرح فیصل آباد سے چھوٹے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ چل رہی ہیں۔ مگر یہ شہر اس سہولت سے بھی محروم ہے۔ انہوں نے ایم فور کو بھی دو لین سے تین لین کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تیسری لین کی بنیادیں پہلے ہی مکمل ہیں جبکہ اس سے صرف اپر ٹاپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کو آپ کی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ یہاں ٹھوس بنیادی ڈھانچہ مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے مقامی انتظامیہ سے ملکر شہر کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں جبکہ ہم اس شہر کو اب ٹیکسٹائل سٹی کے ساتھ ساتھ سائبر آباد بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آپ نے بھی یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چیمبر اور حکومت کے درمیان آہنی پر دہ حائل تھا تاہم جب یہ ہٹا تو پھر ہم نے انتہائی قابل عمل پری اور پوسٹ بجٹ سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا جس نے ہماری خدمات کے اعتراف میں پہلی بار فیصل آباد چیمبر کو بزنس بارے Anomaly committee کا سربراہ بنایا۔ انہوں نے فیصل آباد کی سماجی خدمات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اب فیصل آباد چیمبر اس شہر کو ’’شہر اخواہ‘‘ بنانا چاہتا ہے اور اس سلسلہ میں ہماراسلوگن ہے کہ مزدور کا بچہ مزدور نہیں ہوگا اس مقصد کیلئے ہم نے انتظامیہ سے ملکر لیبر ویلفیئر سکولوں میں بہترین سہولتیں مہیا کی ہیں جس کی وجہ سے اُن کا نتیجہ نجی سکولوں سے بہت بہتر ہے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کو ملک کی سب سے بڑی فلڈ ریلیف کمپین چلانے کا بھی منفرد اعزاز حاصل ہے۔